تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:3

نئی ایکشن ڈرامہ فلم"دیسی کٹے"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی....این جی ٹی....سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹےپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمسازوہدایتکارآنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانوشالی،آکہل کپور ،ساشا آغا،ٹیا باجپائی،مرلی شرمااور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔آریان سیکسینا کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے میں کٹے(دیسی گن)کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیںباقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔ڈرامے کیساتھ ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا لیے یہ فلم دیسی کٹے رواں سال28اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.