تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:23

نئی کرائم تھرل فلم " سِن سٹی ـ2 "کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی کرائم تھرل فلم " سِن سٹی ـ2 "کے نئے کلپس ٹریلر جاری کر دیے گئے ہیں۔2005کی بلاک بسٹر فلم " سِن سٹی "کا سیکوئل " سِن سٹی :ڈیم ٹو کِل فور "کو معروف ہدایتکاررابرٹ روڈریگیوزاور فرینک مِلر نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی مشہور کرائم ناول سے ماخوذ ہے۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد سے بھرپور ایسے ٹائون کے گِرد گھوم رہی ہے وجوبدنام زمانہ باشندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے ۔ایکشن تھرل پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار جیسیکا ایلبا، بروس ویلیس، ایوا گرین،اسٹیسی کیچ،پاوربوتھ اورجوش برولین نبھا رہے ہیںجو رواں سال22اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.