6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:53
خوف اور دہشت سے بھرپور فلم"دی ڈیمڈ"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....ہالی وڈ کی خوفناک مناظر پر مبنی نئی سنسنی خیز ہارر فلم "دی ڈیمڈ"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار وِکٹر گارسیا کی اس فلم کی کہانی ایسے میاںبیوی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں دوسرے شہر کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں تاہم اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آجانے کے بعد ایک ویران گھر میں پہنا لینے پہنچ جاتے ہیں۔جنگل میں واقع یہ گھر موفوق الفطرت اور منفی قوتوں کے زیرِ اثر ہو تا ہے جو ان افراد کی جان لینے پر تُل جا تے ہیں۔دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈاداکارپیٹر فیسیلینی سمیت صوفیہ میلس ، کیرولینا گوئرا اورنتھالیا رامزاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 29اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔