تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:14

ڈرامہ فلم" کلائوڈز آف سِلز ماریہ"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس......نامور ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اور جولیٹ بنوچی کی نئی سنسنی خیز ڈرامہ فلم" کلائوڈز آف سِلز ماریہ"کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فرنچ ہدایتکار اولیور اسیسیاس کی اس فلم کی کہانی صف اول کی ماریہ نامی ایک اداکارہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے کامیاب فلمی کیریئر میں ایک نوجوان اداکارہ کی انڈسٹری میں آمد کے بعد زور دار جھٹکا لگا۔اداکارہ اس دھچکے سےسنبھل نہیں پائی اور فلمی دنیا سے علیحدہ ہو کر ایک چھوٹے سے ٹائون میں گمشدہ زندگی بسر کرنے لگی تاہم اس کی وفادار سیکریٹری نے اس کا ساتھ نہ چھوڑا۔سنسنی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں کرسٹن اسٹیورٹ اور جولیٹ بنوچی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جن کے علاوہ گریس مورٹز، انجیلا وِنکراور جونی فلین اہم کردار میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔جرمنی ،فرانس اور سوئیزرلینڈ کے پروڈیوسرزکے اشتراک سے مکمل ہونیوالی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.