تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:24

فلم"گون گرل"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی....ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی نئی مسٹری تھرلر فلم"گون گرل کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ فنچرکی یہ فلم مصنف گیلیان فلن کے2012ء کے ناول گون گرل سے ماخوذ ہے جس میں بین ایفلک کیساتھ روزامنڈ پائیک،نیل پیٹرک ہیرس،ٹائلر پیری اور پال ملزاہم کردار ادا کررہے ہیں۔لیزلی ڈکشن اور ہالی ووڈ اداکارہ ریز ودراسپون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ خاتون کے گرد گھوم رہی ہیں جو عین اپنی شادی کی سالگرہ کے روز لاپتہ ہوجاتی ہے۔نیو ریجنسی پکچرز کے اشتراک سے50ملین (5کروڑ)ڈالر کے بجٹ میں بننے والی یہ مسٹری تھرلر فلم گون گرل ٹوئینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت3اکتوبر کو امریکی و برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.