تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:14

انجیلنا جولی منشیات کا استعمال کرتی رہی ہیں، انٹرنیٹ پر ویڈیو میں انکشاف

جیو نیوز - نیویارک ..... ہالی ووڈ اسٹار انجیلنا جولی90 کی دہائی میں منشیات کا استعمال کرتی رہیں۔ انٹرنیٹ پر انجیلناکی نشے میں وڈیو نے تہلکہ مچادیا۔ خود کو انجیلنا کا ڈرگ ڈیلر بتانے والے شخص نے انٹرنیٹ پر یہ وڈیو جاری کی ہے۔ وڈیو میں انجیلنا منشیات کا استعمال کرنے کے بعد کسی سے فون پر گفتگو کر رہی ہیںاور نشے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈرگ ڈیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے انجیلنا کو ہیروئن اور کوکین دونوں بیچی تھیں۔ اس سے قبل 2011 میں انجیلنا جولی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک برے دور سے گزری ہیں۔ دوسری جانب بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو دونوں کے رشتے پر نظر انداز ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.