10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:35
شر دھا اور شاہد کپورکی نئی فلم حیدر کا پہلا پو سٹر جاری
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور اور شر دھاکپور کی آنے والی نئی فلم حیدر کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ۔اس فلم میں شاہد کپور اپنے فلمی کیرئیر میں پہلی مرتبہ ایک ایسے ہیرو کا کر دار ادا کر رہے ہیں جس کیلئے انھیں اپنے سر کے بالوں کو بھی منڈوانا پڑا جبکہ ان کے مدِ مقابل دو کامیاب فلموں عاشقی ٹو اور ایک ولن کی ہیروئن شر دھا کپور ہیں۔اس فلم کی کہانی ولیم شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ ہیں جبکہ اسے Vishal Bhardwaj ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ کشمیر میں کی گئی ہے جس میں شاہد کپور اور شر دھا کپور کے ساتھ تبو بھی اہم مر کزی کر دار میں نظر آئے گی جسے اس سال 2 اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔