10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:45
تنو ویڈزمنو کے سیکوئل میں کنگنا راناوٹ ڈبل کر دار ادا کریں گی
جیو نیوز - ممبئی...... جہاں ایک طرف با لی ووڈ میں فلموں کے سیکولز بنائے جا رہے ہیں وہیں سال 2011 کی کامیاب فلم تنو ویڈزمنو (Tanu Weds Manu) کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس فلم کے سیکوئل کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ہیروئن کنگنا راناوٹ ڈبل کر دار ادا کریں گی ۔اس فلم میںکنگنا کے ساتھ منّوکا کر دار اداکار Madhavan ہی ادا کر رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا لو ہا منوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے اختتام میں کر دیا جائے گا۔