10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:15
ریتک روشن بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار بن گئے
جیو نیوز - ممبئی....این جی ٹی..... بالی وڈ ذرائع کے مطابق ریتک روشن اپنی نئی آنے والی فلم میں کام کرنے کے عوض پچاس کروڑ روپے وصول کرکے بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار بن گئے ہیں۔ ریتک روشن نے ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی فلم موہنجوداڑومیں کام کرنے کا پچاس کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے ۔واضح رہے کہ فلم موہنجوداڑو کے حقوق کے لئے ہدایت کار اشوتوش یو ٹی وی کے ساتھ پہلے ہی 125 کروڑ روپے کی ڈیل کر چکے ہیں۔ اشوتوش اور ریتک اس سے پہلے مل کر جودھا اکبر میں کام کر چکے ہیں اور موہنجودڑو بھی جودھا اکبر کی طرح تاریخی پس منظر پر بننے والی فلم ہوگی جس کے کچھ حصوں کی شوٹنگ صوبہ سندھ میں موہنجوداڑوکے تاریخی کھنڈرات میں بھی کیے جانے کی خبریں بھی گردش کرتی رہی تھیں۔