تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:15

ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم’ اَن بروکن‘ کانیا ٹریلر منظر عام پر

جیو نیوز - لاس اینجلس .....این جی ٹی .....معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اداکاری کے میدان میں تو خود کو منوا ہی چکی ہیں لیکن اب وہ فلموں میں بطور ہدایتکار بھی اپنے فرائض انجام دیتی نظر آئیں گی۔انجلینا جولی کی ڈائریکشن و پروڈکشن میںبننے والی ایکشن ڈرامہ فلم" اَن بروکن" کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جسکی کہانی حقیقی واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے ۔یونیورسل پکچرز کی اس بائیو گرافیکل فلم لوئس زیمپرینی نامی امریکی اولمپک رَنر کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج قیدی بنا لیتی ہیں۔امریکی مصنف لورا ہلن برانڈ کے ناول سے ماخوذ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردارجیک او کونل نبھا رہے ہیں، اس کے علاوہ گیرٹ ہیڈلن اورڈوملن گلیسن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔تاریخی واقعات اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم رواں سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔واضح رہے کہ ا نجلینا کی بطور ہدایتکار یہ دوسری ہالی وڈ فلم ہے جس سے قبل 2011میں وہ بوسنیائی جنگ پرمبنی فلم" اِن دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی"بھی ڈائریکٹ کر چکی ہیںجو خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.