تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:51

ایڈونچراور سنسنی سے بھرپورنئی فلم"وائلڈ" کاپہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....ناممکن سفر کو ممکن بنانیوالی باہمت خاتون کی خطرناک مہم جوئی کی حقیقی داستان بیان کرتی ہالی وڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم وائلڈWildکا پہلاٹریلر منظرِعام پر آگیا ہے ۔امریکی مصنفہ Cheryl Strayed کے مشہور ناول سے ماخوذاس بائیوپک فلم کو ہدایت کارجین مارک ویلی نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی آہنی ارادوں کی مالک ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جوگھریلوزندگی میںشدید پریشانیوں کے بعد تن تنہا طویل سفر پر نکل پڑتی ہے۔بھوک اور پیاس کی شدت سے نڈھال ،برفیلے میدانوںاورریگستانوں کی خاک چھانتی یہ خاتون اپنی خطرناک مہم جوئی کے دوران 1ہزار1سو میل کا سفرطے کرتی ہے جس دوران اسے بے انتہامشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مضبوط ارادوںکی وجہ سے اسکی راہ میں حائل تمام رکاوٹیںریت کی دیوار ثابت ہوتی ہیں۔ناممکن سفر مکمل کرنے کی دھن میںمگن خاتون کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ ریس ویٹر سپون نے نبھایا ہے جن کے علاوہ گیبی ہوفمین اور لیری ڈین اہم کردار میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ ڈرامہ اور ایڈونچرسے بھرپوریہ فلم فاکس پکچرز کے تحت 5دسمبرکو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.