13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:21
ہارر تھرلر فلم "دی پرج؛انارکی "کانیا کلپ جاری
جیو نیوز - نیویارک۔۔۔۔این جی ٹی.....ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کی لپیٹ میں ہے ،اسی سلسلے میں نئی ہاررتھرل فلم دی پرج:انارکیThe Purge:Anarchy کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2013کی" دی پرج" کا سیکوئل ہے جس میں ایک ایسے جوڑے کو دکھایا گیا ہے جو شہر میں پرُ اسراراور خطرناک افراد کے دھاوا بولنے سے پہلے اپنے بچوں کے پاس گھر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن راستے میں گاڑی خراب ہو جانے پر وہ پھنس جاتے ہیں۔ڈرائونے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو،زیک گل فورڈاور مائیکل کے ولیم ادا کر رہے ہیں۔مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میںبننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 18جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی ڈھرکنیں روکنے آرہی ہے۔