14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 9:22
’رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کا سیکوئل آتے ہی چھاگیا
جیو نیوز - نیویارک .....کیا دنیا پر ہوسکتا ہے بندروں کا راج؟ نارتھ امریکن باکس آفس تو اب بندروں کے قبضے میں ہے۔ بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم "رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس" کا سیکوئل آتے ہی چھا گیا ہے۔2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کا سیکوئل "ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"صرف تین دن میں ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔سیکوئل نے اپنی پہلی فلم کا اوپننگ ویک بزنس ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس بار فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس دنیا کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر حکمرانی کرنے لگتےہیں۔بلاک بسٹر فلم ٹرانسفارمرز سلسلے کی چوتھی فلم’ ایج آف ایکس ٹنکشن دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔آٹوبوٹس اور Decepticon نامی روبوٹس کی جنگ پر مبنی اس فلم نے اس ہفتے 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔تیسرا نمبر 1 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کماکر کامیڈی فلم "ٹیمی" نے حاصل کیا ہے۔نامور اداکارہ ملیسا میکارتھی کی اداکاری سے سجی اس فلم کی کہانی ایسی زندہ دل خاتون کی ہےجس کی نوکری اچانک ختم ہوجاتی ہے اور پھر شوہر کی بے وفائی کے بعد وہ ایک سفر پر نکلتی ہے۔