تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:52

مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس برس بیت گئے

جیو نیوز - ممبئی...... تین دہایوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے موسیقار مدن موہن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج انتالیس برس بیت گئے، ،بالی ووڈ کو مدھر دھنیں دینے والے "مدن موہن" 25جون 1924کو عراق میں پیدا ہوئے،آبائی شہر چکوال اور پھر جہلم میں کچھ عرصہ گزارنے کےبعد ممبئی چلے گئے، برٹش آرمی میںکمیشن بھی حاصل کیا، لیکن موسیقی کی دھنیں ترتیب دینےوالے ہاتھوں نے ہتھیاراٹھانا گوارہ نہ کیا ،وہ پہلےآل انڈیا ریڈیو اور پھر بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے منسلک ہو گئے،مدہن موہن نے "آنکھیں،،ادا،، مدہوش اور آشیانا" جیسی فلموں سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، برصغیر کی دو بڑی آوازیں محمد رفیع اور لتا منگیشکر کی مقبولیت میں مدہن موہن کا بڑا کردار ہے،مدن موہن کو فلم "انپدھ ،، وہ کون تھی،، موسم اور ویر زارا" کیلئے چار مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیا، فلم "دستک" کی موسیقی ترتیب دینے پر مدن موہن کو نیشنل ایوارڈ دیا گیا ،مدن موہن کے سر فلم "ویرزارا" میں استعمال ہوئے جس پرانہیں بعدازمرگ "آئیفا ایوارڈ" سے بھی نوازا گیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.