تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:2

سائنس فکشن فلم" لوسی"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک۔۔۔۔این جی ٹی.....ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم لوسی کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور حال ہی میں کیپٹن امریکا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلیٹ جاہنسن فلم میں لوسی کا مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔لیوک بیسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈرگ مافیا اور کرپٹ پولیس کے گرد گھومتی ہے جس میں لوسی کو استعمال کیا جاتا ہے اور وہ غیر ماورائی قوتیں حاصل کر لیتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اسکارلیٹ جاہنسن کے علاوہ مارگن فری مین،چوئی من سیک،امر واکڈ اور لی چن شامل ہیں۔کرسٹوف کیمبرٹ کی پروڈکشن میں بننے والی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 25جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.