15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 20:12
جین کلاڈوین ڈیم کی نئی ایکشن فلم "سوویلٹر"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......این جی ٹی......ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم پھر ایکشن دکھانے کو تیار، وین ڈیم کی نئی ایکشن تھرلر، ڈرامہ فلم "سوویلٹر"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔رائٹر وہدایتکارکیتھ پارمر کی اس فلم میں جین کلاڈ وین ڈیم سمیت جوش ہینڈرسن،بریڈ کارٹر،الفریڈ مولینا،ایبی ملر،گائے ولسن اور فریا ٹنگلے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔الیونور ڈیلی اور کرس رانٹا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہ ریٹ پیک کے گرد گھوم رہی ہے جو لس ویگاس کے ایک کسینو میں 100ملین ڈالر کی ڈکیتی مارتا ہے جس دوران گروپ کے چار ممبر گرفتار جبکہ ایک بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔8ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی یہ ایکشن تھرلر فلم سوویلٹر رواں سال12اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔