تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:42

پریانکا چوپڑا کی فلم"میری کوم"کے پوسٹرز جاری کردیے گئے

جیو نیوز - ممبئی...... این جی ٹی...... سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بنیں باکسر؛ پریانکا چوپڑا کی بھارتی ایتھلیٹ میری کوم کی زندگی پر مبنی بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈرامہ فلم"میری کوم"کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایتکار اُمنگ کمارکی اس فلم میں پریانکا کیساتھ مناکشی کالیتا،زاشرے کوفن اور ششیر شرما اہم کردارادا کررہے ہیں۔ سائیون کوادرس کی تحریر کردہ اس بائیوگرافیکل فلم کو معروف فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی بھارتی ورلڈ باکسنگ چمپئن میری کوم کی زندگی کا مکمل احاطہ کررہی ہے۔انگریزی و ہندی زبان میں بنائی گئی یہ ڈرامہ فلم میری کوم رواں برس5ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.