16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:12
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی 30ویں سالگرہ
جیو نیوز - ممبئی .....بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں۔کترینہ نے 2003 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، لیکن انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم’ میں نے پیار کیوں کیا ‘سے شہرت ملی۔دبنگ خان ہوں ، کنگ خان یا مسٹر پرفیکشنسٹ، باربی ڈول نے تینوں خانز کے ساتھ کا م کیا اورباکس آفس پر خوب کمائی کی۔ کترینہ کیف کی آنے والی فلموں میں بینگ بینگ اور جگا جاسوس شامل ہیں۔