تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 4:44

ایکسپینڈیبلز2کے سیکوئل "دی ایکسپینڈیبلز3 "کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی....2012ء کی بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز2 کے سیکوئل "دی ایکسپینڈیبلز3ـ"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کررہے ہیں جن میںسلوسٹر اسٹالون کے علاوہ آرنلڈ شیوارزنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم ،انٹونیو بینڈریاس،میل گبسن،ویزلے اسنائپس،ٹیری کریوز اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔دی ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم کا اسکرین پلے سلویسٹر اسٹالون نے کریٹن روتھن برجر اورکیٹرن بینڈیکٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے جس کی کہانی دی ایکسپینڈیبلز گروہ تخلیق کرنے والے بارنی(سلویسٹر)اور کونراڈاسٹون بینکس(میل گبسن)کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علیحدہ گروپس کیساتھ ایک دوسرے کے مدِ مقابل آگئے ہیں۔ایکشن سے بھرپور ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم دی ایکسپینڈیبلز تھری لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.