تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 4:54

’’پلینز:فائر اینڈ ریسکیو‘‘کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی......گذشتہ سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈکی کامیاب اینیمیٹڈفلموں میںسے ایک پلینز کے سیکوئل"پلینز: فائر اینڈ ریسکیو"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایتکار باب گناوے کی اس فلم کی کہانی بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے گرد گھومتی ہے جو اس بار فائر فائٹنگ ائیر کرافٹ کریو کا حصہ بن کر تاریخی پسٹن پیک نینشنل پارک میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فلم پلینز کی طرح اس فلم کیلئے بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے کردار کیلئے کامیڈین ڈین کک اور لل ڈپرکیلئے جولی بوون کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ دیگراہم کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار ہونے والی یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت رواں سال18جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.