تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:34

ہالی ووڈ فلم "اویجاـ"کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ہالی ووڈ میں ان دِ نوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں ،اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی نئی ہاررتھرل فلم "اویجا "کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکاراسٹائلز وائیٹ کی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو دنیا سے رخصت ہو جانیوالے دوستوں اورعزیزوں سے بات کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور کالے جادو کے قدیم جادوئی بورڈ کا سہارا لیتے ہوئے روحوں کو بلانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو یہ خطرناک کھیل اتنا مہنگا پڑتا ہے کہ تمام نوجوانوںکی جان دائو پر لگ جاتی ہے اور شیطانی قوتیں انکے گھرپر حملہ کرکے ان کو جان سے مار دینے پر تُل جاتی ہیں۔ مائیکل بے، جیسن بلم، اینڈریو فارم اور برائن گولڈنر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں اینا کوٹو، بیانسااے سینٹوس، ایرن موریایریٹی،ڈوگلس اسمتھ اوراولیویا کک شامل ہیں۔تو تیار ہو جائیے کیونکہ دہشت ناک مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال24اکتوبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.