تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:14

فلم "ہیکٹر اینڈ دی سرچ فور ہیپینس "کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی....... خوشیوں کی تلاش میں نکلے شخص کے گِرد گھومتی نئی برطانوی کامیڈی ڈرامہ فلم "ہیکٹر اینڈ دی سرچ فور ہیپینس "کا ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فرانس کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ہدایتکارپیٹر چیلسم نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بیشتر مریض خوشی نہ ملنے پر متاثر نظر آتے ہیں۔ یہ سائیکولوجسٹ انہیں خوشیوں کی تلاش میںدنیا کے دورے پر نکل پڑتا ہے جو لوگوں کے دِلوں میں نہ ہونے کی وجہ وہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔انوکھے اور طرح طرح کے تجربے کر کے خوشی کا راز تلاش کرنے میں مصروف سائیکولوجسٹ کا کردارمعروف ہالی وڈ اداکارسائمن پیگ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹونی کولیٹ، روزامنڈ پائیک اور کرسٹوفر پلمر شامل ہیں۔ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم 15 اگست کو برطانیہ میں جبکہ 26ستمبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.