18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:14
بالی ووڈکامیڈی ڈرامہ فلم’دعوتِ عشق‘کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی .....این جی ٹی .....بالی ووڈ میں ادیتیا اور پری نیتی کی نئی جوڑی بن گئی۔یش راج فلمز کے بینر تلے ادیتیا رائے کپور اور پری نیتی چوپڑا کی کامیڈی ڈرامہ فلم"دعوتِ عشق"کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔کوثر منیر کے تحریر کردہ"دل نے دستر خوان سجایا،دعوتِ عشق ہے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو جاوید علی اور سنیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میوزک ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ہدایتکار حبیب فیصل کی اس فلم میں ادیتیا رائے کپور اور پری نیتی چوپڑا کیساتھ کرن واہی اور انوپم کھیر اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔کامیڈی ڈرامہ اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال5ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔