20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:54
ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈسائنس فکشن فلم" لوسی"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس......ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم لوسی کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور حال ہی میں کیپٹن امریکا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلیٹ جاہنسن فلم میں لوسی کا مرکزی کردار نبھاتی نظر آئینگی۔لیوک بیسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈرگ مافیا اور کرپٹ پولیس کے گرد گھومتی ہے جس میں لوسی کو استعمال کیا جاتا ہے اور وہ غیر ماورائی قوتیں حاصل کر لیتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اسکارلیٹ جاہنسن کے علاوہ مارگن فری مین،چوئی من سیک،امر واکڈ اور لی چن شامل ہیں۔کرسٹوف کیمبرٹ کی پروڈکشن میں بننے والی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 25جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔