21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:14
فواد خان کی پہلی بالی وڈ فلم خوبصورت کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نئی دہلی......پاکستانی اداکار فواد خان کی پہلی بالی وڈ فلم خوبصورت کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے آخر کار بالی ووڈ میں انٹری دے ہی دی۔فواد خان بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ نظر آئیں گے فلم خوبصورت میں،فلم 1980 کی دہائی کی مقبول فلم خوبصورت کا ری میک ہے۔فلم کی کہانی ایک نواب فیملی کے گرد گھومتی ہے جہاں ملی نامی لڑکی آکر اس خاندان کے تمام رسم و روایات کی دھجیاں اُڑاتی نظر آتی ہے۔کامیڈی اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور یہ فلم 19 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔