تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:14

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فیشن شو کا اختتام

جیو نیوز - نئی دہلی.....بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے فیشن شو میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ بپاشاباسواور ہماقریشی نے جلوے بکھیرے۔نئی دلی میں 15 جولائی سے جاری فیشن ویک کا کل آخری روز تھا۔اس شو میں معروف فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ عروسی ملبوسات نے ایونٹ کو چار چاند لگادئے۔آخری روز آرٹ اور کرافٹ کے ذریعے بہترین ملبوسات کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ شو کی خاص بات اداکارہ بپاشا باسو اور ہما قریشی کی شرکت تھی۔ ہما قریشی نے سنہرے رنگ کے لہنگے اورزری کے کام والا لباس زیب تن کیا ہواتھا جس میں وہ انتہائی دلفریب لگ رہی تھیں۔ بپاشا باسو کے لباس کی دلکشی اور خوبصورتی نے ان کے حسن میں اضافہ کردیا۔ قیمتی پتھروں سے سجے لباس میں بپاشا انتہائی جاذب نظر لگ رہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.