تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:35

ہالی ووڈ فلم "دی امیٹیشن گیم" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعے پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم دی امیٹیشن گیم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مارٹن ٹائلڈم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے اہم کرداراور بابائے کمپیوٹر سائنس کااعزاز حاصل کرنے والے سائنسدان ایلن ماتھیسن کے گرد گھومتی ہے جس نے نازی پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو فنی مدد فراہم کی تھی۔ فلم میں ایلن ماتھیسن کا کردار مشہور اداکار بینیڈک کمبر بیچ نبھاتے دکھائی دینگے جبکہ دیگر فنکاروں میں کیرا نائٹ لے، میتھیو گوڈ، مارک اسٹرانگ، چارلس ڈانس سمیت دیگر شامل ہیں۔ نورا گراس مین کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے تقسیم کے حقوق سات ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کئے گئے ہیں جبکہ یہ فلم 21 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.