22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:14
بالی ووڈ فلم’دعوتِ عشق‘کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی .....بالی ووڈادکار ادیتیا رائے کپور اور پرینیتی چوپڑا کی کامیڈی ڈرامہ فلم’دعوتِ عشق‘کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔کوثر منیر کے تحریر کردہ"دل نے دستر خوان سجایا،دعوتِ عشق ہے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو جاوید علی اور سونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہدایتکار حبیب فیصل کی اس فلم میں ادیتیا رائے کپور اور پری نیتی چوپڑا کیساتھ کرن واہی اور انوپم کھیر اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔کامیڈی ڈرامہ اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور فلم یش راج فلمز کے بینر تلے رواں سال5ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔