23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:14
سائنس فکشن ویڈیوگیم "ڈیسٹینیـ"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی......اسٹرائیک اورمار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ویڈیو گیم ڈیسٹینی(Destiny)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مشہور ہالی ووڈ فلم کے کرداروں پر بنایا جانے والا یہ ویڈیو گیم بہترین اسپیڈ اور ایکشن میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کیلئے ایک جدید مشن متعارف کروائے گا۔پانچ سو ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا یہ تاریخ کا مہنگا ترین ویڈیو گیم ہوگا جو9ستمبر کو پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کے جدید ورژن میں ریلیز کیا جائے گا۔