تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:35

نئی ہالی وڈ ہارر فلم" گرزلی " کاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی.....انسانوں کو اپنا نشانہ بناتے خونخوار جنگلی ریچھ پرمبنی نئی ہالی وڈہارر فلم "گرزلی " (Grizzly)کا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کارDavid Hackl کی یہ فلم گھنے جنگلات میں موجود ایک ایسے آدم خور ریچھ کی دہشت کے مناظر کی عکاسی کر رہی ہے جو جنگل میں آنیوالے کسی بھی انسان کو زندہ واپس نہیں جانے دیتا اور انہیں اپنی خوراک بنا لیتا ہے۔سینکڑوں افراد کی موت کا معمہ سلجھانے کیلئے ایک ایسی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے جو جنگل میں پہنچ کر اس آدم خور ریچھ کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دہشت ناک واقعات سے بھرپوراس فلم میں ہالی وڈ اداکار جیمز مارسڈن ،تھامس جین، بِلی باب، اسکاٹ گلین اور ایڈم گلیچ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔جان دائو پر لگا کر خونخوار ریچھ کے خاتمے کیلئے نکلے بہادرنوجوان اپنا مقصد پانے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں یہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.