تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:45

معروف کامیڈین اسٹیج ایکٹر محمود خان انتقال کر گئے

جیو نیوز - لاہور...... ملک کے معروف کامیڈین اسٹیج ایکٹر محمود خان انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین اسکیم موڑ، شاہ فرید قبرستان میں کی جائے گی۔ چوون (54) سالہ اسٹیج کامیڈین ایکٹر محمود خان کافی عرصے سے گردے اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے ایک ہفتے سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمود خان نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں مزاحیہ فارمنس دی اور اپنے منفرد انداز کے باعث لوگوں سےخوب داد سمیٹی۔ محمود خان نے ایک درجن سے زائد فلموں میں بھی کام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.