تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:25

پشاور میں دلیپ کمارکا گھرقومی ورثہ قرار، نوٹی فکیشن جاری

جیو نیوز - پشاور....پشاور میں بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کوقومی ورثہ قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ آثارقدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد نے جیونیوز کو بتایا کہ آرکیالوجی ایکٹ کے تحت دلیپ کمار کے گھر کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اب صرف حکومت ہی اس گھر کو خرید سکتی ہے۔ مالک مکان بھی گھر میں کسی قسم کا تعمیراتی کام کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو عجائب گھر کا درجہ دے کر ان میں ان کی زیر استعمال چیزیں، فلمی تصاویر اور دیگر اشیا رکھی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.