تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:5

فلم"کک"کے ڈائیلاگ پروموز جاری

جیو نیوز - ممبئی.....این جی ٹی....بالی ووڈکے دبنگ ہیرو سلمان خان کی دھماکے دار واپسی۔۔۔سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم"کک"کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں ۔2009ء کی تیلگو فلم کک کی ریمیک فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیںجبکہ متھن چکربرتی بحیثیت مہمان اداکار کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔ساجد نڈیاڈوالا کی اس ایکشن فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف چیتن بھگت نے تحریرکیا ہے جبکہ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیاسمیت میت براس انجان اور یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔بھرپور ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے یہ فلم کک آج25جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.