30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:45
موسیقاروزیرافضل کے گانے آج بھی زبان زدعام ہیں
جیو نیوز - لاہور.........دل کےتارچھیڑدینےوالی دھنوں کے خالق، موسیقاروزیرافضل نے موسیقی کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔ان کے گانے آج بھی زبان زدعام ہیں۔نصف صدی سے فلم ،ٹیلی ویژن اورریڈیو کے میدان میں سروں سے کھیلنےوالے موسیقار نے شانداراننگز کھیلی۔پاکستان آزاد ہوا تو وزیر افضل پٹیالہ سے ہجرت کر کے لاہور آ گئے۔ اسکول جانے کی عمر میں ہی سازوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔ موسیقی کے اسرارورموز جاننے کے لئےخواجہ خورشید انور کے شاگرد بن گئے۔ وزیرافضل نے اُس دورمیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا جب بابا چشتی جیسے نامور موسیقاروں کاطوطی بولتاتھا لیکن انہوں نے اپنی جگہ بنائی اورخوب بنائی۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی سریلی آواز نے وزیر افضل کی دھنوں کو امر کر دیا۔ مہدی حسن کے پہلے پنجابی گانے کی دھن بھی وزیر افضل نے ترتیب دی۔ ناہید اختر، پرویز مہدی، مالا اور دیگر گلوکاروں نے بھی ان کی دھنوں پر آواز کا جادو جگایا۔موسیقی کے بھارتی گورو،نوشاد بھی وزیر افضل کی دھنوں کے دیوانے۔ وزیر افضل کی کئی دھنیں بھارتی فلموں میں کاپی کی گئیں۔وزیر افضل کھلے دل سے ہر اداکارہ کی تعریف کرتے ہیں، لیکن رقص میں انہوں نے پہلا نمبر نیلو کو دیا۔لیجنڈ موسیقارکہتے ہیں انہیں اپنے کام سےمحبت تھی،کسی کی دلفریب اداؤں کے دام میں نہیں آئے۔وزیرافضل ایک ایسا اثاثہ ہیں جن کی بنائی ہوئی دھنیں موسیقی کاشاہکار ہیں لیکن وہ خود اس معاشرے کاحصہ ہیں جہاں فنکاروں کو نا پذیرائی ملتی ہے اور نا کوئی آسائش۔