تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 20:16

عظیم گلوکار محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے آج 34 سال ہو گئے

جیو نیوز - ممبئی.......برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے آج 34 سال ہو گئے۔ فن گائیکی کے دیوتا گلوکار محمد رفیع اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ میٹھی سریلی یاد بن کر بسے رہیں گے ۔اپنے بےشمار سدا بہار گانوں کی بدولت لازوال شہرت حاصل کرنے والے اس عظیم گلوکار کی آج 34 ویں برسی ہے۔ 31 جولائی 1980ء کو محمد رفیع دل کے شدید دورے کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے تاہم برسوں بعد بھی وہ اپنے نغمات کی صورت میں زندہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.