1 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:26
جیو انٹرٹینمینٹ کی عید نشریات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا
جیو نیوز - کراچی.....جیو پر اپنے ناظرین کے لئے چھوٹی عید کی بڑی انٹرٹینمینٹ کی نشریات کا سلسلہ عید کے چوتھے روز بھی جاری رہے گا۔ یہ سفر ابھی دو دن اور چلے گا۔ فلم، ٹیلی فلم ، سیریلز، مزاح اور میوزک جیو کی جانب سے عید کی اس خصوصی نشریات میں روزانہ شامل ہے آزر اور ڈولی کی آئے گی بارات۔ عید کے چوتھے روز کی تفریح میں لیجنڈری موسیقار سہیل رعنا کی یادگار دھنوں پر مبنی پروگرام بھی شامل ہے۔ دوسری جانب عید کی خوشیاں دوبالا کرتی مزاح سے بھرپور ٹیلی فلم دبنگ ٹو کا ٹو اسی دن نشر کی جائےگی ۔ ڈرامہ سیریل کاش تو میرا باپ نا ہوتا ، آسمانوں پہ لکھا اور بشر مومن بھی عید کے چوتھے روز ہی نشر کی جائیں گی۔چاند رات سے جاری جیو ٹی وی کا اپنے ناظیرن کے لئے عید کی مناسبت سے یہ تفریحی سفر پورے چھ دن تک جاری رہے گا۔