تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اگست 2014
وقت اشاعت: 22:56

ریما کی نقل میں نہیں کرتی، میری نقل ریما کرتی ہے، میرا

جیو نیوز - لاہور......اداکارہ میرا نے اپنی توپوں کا رخ ریما کی طرف کردیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ ریما ان سے دس بارہ سال بڑی ہیں، یہی نہیں بلکہ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریما ان کی نقل کرتی ہیں ،جیو نیوز کےمعروف پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ کے سامنے میرا نے ہر ایک موضوع پر دل کھول کر اظہار خیال کیا، میرا نے سب سےپہلے اپنی توپوں کا رخ ریما کی طرف کیا اور صرف یہی نہیں کہا کہ ریما ان کی نقل کرتی ہیں بلکہ یہ دعوی بھی کردیا کہ ریما ان سے اچھی خاصی بڑی ہیں ۔میرا نے انکشاف کیا کہ وہ ان دنوں میڈیکل کی پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں ۔میرا نے اپنی شادی کے موضوع پر کئی ایک مشکل سوالوں کے جواب دیئے ، کون بنے گا میرا پتی ، کیپٹن نوید ، اور دیگر سوالوں پر میرا کا جواب ایسا تھا جو میرا ہی دے سکتی تھیں .آخر میں میرا نے اپنے پسندیدہ شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.