6 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:47
بالی ووڈفلم ’اینٹرٹینمنٹ‘کے نئے گانے کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی .....اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ کی کامیڈی فلم’اینٹر ٹیمنٹ‘کے نئے گانے’تیری ماہیما اپرم پار‘ کی وڈیو جاری۔ اکشے کماراور تمنا بھاٹیہ کی کامیڈی فلم ’اینٹر ٹیمنٹ‘ کے ٹریلر اور ڈائیلاگ پروموز کے بعد فلم کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔اشیش پنڈت کے تحریر کردہ گانے کو معروف پلے بیک سنگر اُدت نرائن اورانوشکا منچنڈاکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے،سونو سوڈ اور پرکاش راج ہیروئن تمنا بھاٹیہ کے پیچھے دیوانے نظر آرہے ہیں ۔ہدایتکار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھن چکربرتی،پرکاش راج،سونو سوڈ،جانی لیور،کرشنا ابھیشک اور ہیتن تیجوانی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل(اکشے)کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹس اینٹرٹیمنٹ رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کوپین موویز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکامیوزک موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔