تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2014
وقت اشاعت: 0:17

نکولس کیج کی فلم’’لیفٹ بی ہائنڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیو یارک.....این جی ٹی.....ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نکولس کیج کی مشہورزمانہ بیسٹ سیلر ناول پر مبنی فلم ’’لیفٹ بی ہائنڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ وک آرم اسٹرانگ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرل سے بھرپور اس فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلر کا اعزازپانے والے ناول سے ماخوذ ہے جس میںایک پر اسرار واقعے کے نتیجے میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد غائب ہوجاتے ہیں۔ مائیکل واکر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے اداکاروں میں نکولس کیج،مائیکل مورے،کاسی تھامسن،نکی وہیلن اور جارڈن اسپارک سمیت دیگر شامل ہیں۔پر اسرار کہانی پر بننے والی یہ فلم تین اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.