7 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:37
کامیڈی فلم"دعوتِ عشق"کے نئے گانے منت کی وڈیوجاری
جیو نیوز - ممبئی......این جی ٹی......عاشقی بوائے ادیتیہ رائے کپور اورپر یانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا کی کامیڈی فلم"دعوتِ عشق"کے ٹریلر کے بعدنئے گانے منت کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔"منت"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو سو نو نگم اور شر یا گوشال کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں ادیتیہ رائے اپنی ہیروئن پری نیتی کے ساتھ خوشگوار مو ڈ میں رقص کر تے نظر آرہے ہیں۔کامیڈی اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور اس فلم میں پر ی نیتی حیدر آبادی لڑکی جبکہ ادیتہ ایک لکھنوی لڑکے کا کر دار ادا کر تے نظر آئیں گے جوکہ ایک شیف ہیں۔ یش راج فلمز کی پرو ڈیوس کر دہ اس فلم کو حبیب فیصل نے ڈائیریکٹ کیا ہے جسے اس سال 5 ستمبر کو نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔