7 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:47
فلم "دی ہنڈرڈ فُٹ جرنی"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....ہالی وڈاور بالی وڈ کا مِکس تڑکا لِئے نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "دی ہنڈرڈ فُٹ جرنی"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ہدایتکارلیسی ہالسٹروم کی اس فلم کی کہانی فرانس کے چھوٹے سے ٹائون میں رہائش پذیر ایک ایسے بھارتی خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایشیائی کھانوں کا منفرد ذائقہ متعارف کرانے کیلئے ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں لاتے ہیں۔اسٹیون اسپیلسبرگ، اوپرا وِنفرے اورجولیٹ بلیک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں بالی وڈ کے نامور اداکاراوم پوری اور جوہی چاولہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جن کے علاوہ ہیلن میرن، منیش دیال اور شارلیٹ لی بون اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم 25ملین ڈالر لاگت سے مکمل کی گئی ہے جس کی موسیقی نامور میوزیشن اے آر رحمان نے دی ہے۔دو مختلف تہذیبوں اور کلچرزکے ملاپ پر مبنی فلم "دی ہنڈرڈ فُٹ جرنی"بیسٹ سیلینگ ناول سے ماخوذ ہے جو والٹ ڈزنی اسٹودیوزاور موشن پکچرز کے تحت 8اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔