تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:7

فلم" کریئچر تھری ڈی" کے پہلے گانےکی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی ..... این جی ٹی .....بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں ایک اور پاکستا نی اداکار عمران عباس نے بھی قدم رکھ دیا ہے اور ان کی پہلی ہارر با لی ووڈ فلم کر یچر تھری ڈی کے ٹریلرکے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔"ساون آیا ہے" کے بو لوں پر مبنی اس رومینٹک گانے کو معروف پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں عمران عباس اور بپا شا با سو کو بر سات کے رومانی مو سم میں خوشگوار موڈ میں دیکھا یا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی بپاشا باسو کے گر د گھو متی ہے جو ایک ویران لیکن سر سبز وشاداب جنگل میں ایک ہوٹل بنا کر اسے آباد کر تی ہیں لیکن اچانک ایک عجیب مخلوق اس ہو ٹل پر حملہ آور ہو کر سب کو دہشت زدہ کر دیتی ہے۔وکرم بھٹ کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس سائنس فکشن تھر لر فلم میںبپاشا باسو اپنے ہیرو عمران عباس کے ساتھ مل کر اس مخلوق کو مارنے اور اپنے ہو ٹل کو بچانے میںمصروف ہیں جسے اس سال12 ستمبرکو دنیا بھر میںعام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.