21 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:32
ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم ’مینینز‘ ڈائنوسارز کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئی
جیو نیوز - ہالی وڈ......... باکس آفس سے دیوہیکل ڈائنوسارز کا راج ختم ہوا اور اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’مینینز‘ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب گئی ہے۔ کامیڈی سے بھرپور کامیڈی فلم ’ڈیسپکیبل می‘ کا پریکوئیل ہے۔ فلم نے رواں ہفتے11 کروڑ 52لاکھ ڈالر سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے مینینز کی ہے، جن کو تلاش ہے نئے ماسٹر کی اور وہ ا پنے ماسٹر کی تلاش کے لیے مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ 4ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی جراسک ورلڈ اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، فلم نے رواں ہفتے مزید 1کروڑ 81لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے نمبر پر ایک اور اینیمیٹڈ فلم ’انسائڈ آئوٹ‘ رہی اور اس فلم نے اس ہفتے 1کروڑ 71لاکھ کمائے ہیں۔