تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:7

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا

جیو نیوز - ممبئی...... بے باک کردارنبھانے کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اداکاری کے بعد اب مصنف بھی بنیں گے۔جی ہاں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی اب کینسر سے آگاہی کے لئے کتاب لکھیں گے۔ عمران ہاشمی کی جانب سے کتاب لکھنے کا مقصد کینسر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو اس مرض اور اس کے علاج کے بارے میں ممکن حد تک آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کی کتاب ان دنوں کا احاطہ کرے گی جب ان کا اکلوتا بیٹا ایان کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس کے ساتھ تھے۔عمران ہاشمی اپنی کتاب میں کینسر کے علاج کے طریقوں اور اس دوران مریض کی خوراک کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں گے، اس سلسلے میں انہوں نے ناصرف سائنسی تحقیق کی ہے بلکہ کئی کتابوں کے بھارتی مصنف سید حسین زیدی سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ عمران ہاشی کا بیٹا ایان 2 سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا تاہم امریکا میں علاج کے بعد اب وہ رو بصحت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.