تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر کراچی کے علاقوں میں انسداد پولیو مہم مؤخر

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقوں گلبرگ اور بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار فراہم نہ کئے جانے کے باعث 28 سے 30 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم مؤخر کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تین نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،اس مہینےکراچی کے علاقے گلبر ک میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد گلبرگ اور بلدیہ ٹاون کی 22 یونین کونسلوں میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خصوصی مہم 28 سے 30 اکتوبر تک ہونی تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث خصوصی انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کے لیے 1200 پولیس اہلکاروں کی نفری مانگی گئی تھی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق اہم اجلا س ہوا،جس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہوکا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو3 سے 6 نومبر تک چلائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مہم کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی پولیس کو 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کی ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.