1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:36
"دی وِچر تھری وائلڈ ہنٹ"مقبول ترین گیم بن گیا
جیو نیوز - لندن.......برطانیہ میں سالانہ گولڈن جوائے اسٹک ایوارڈز کی تقریب؛ویڈیو گیم"دی وِچر تھری وائلڈ ہنٹ"نے مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
برطانیہ میں33ویں سالانہ گولڈن جوائے اسٹک ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں"دی وِچر تھری وائلڈ ہنٹ"گیم نے تمام کیٹیگریز میں میدان مار لیا۔
لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم"دی وِچر"نے بہترین کہانی، ویڈیو ڈیزائن اور گیمنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بہترین گیم کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 90لاکھ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔یہ واحد ایوارڈ تقریب ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین گیم کے حوالے سے رائے لی جاتی ہے۔
"گرینڈ تھیفٹ آٹو"گیم کو اینوویشن آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔