4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:47
شاہ رخ خان پر تنقید کرنیوالے بی جے پی رہنما نے بیان واپس لے لیا
جیو نیوز - ممبئی ...... بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان پر سخت تنقید کرنے والے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا نے مختلف حلقوں کی جانب سے آنیوالے شدید ردعمل پر بیان واپس لے لیا ۔
کیلاش وجے نے اس موقع پر کہا کہ شاہ رخ خان کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط انداز سے سمجھا گیا ،میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا ۔
اپنے نئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت برداشت کرنیوالوں کا ملک نہ ہوتا تو شاہ رخ خان امیتابھ بچن کے بعد پسند یدہ اداکار نہ ہوتا ۔
وجے ورگیا نے اس سے قبل کے بیان میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان رہتا تو ہندوستان میں مگر اس کی روح پاکستان میں ہے۔
کانگریس نے وزیراعظم مودی سے شاہ رخ خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔