8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
کیٹ ونسلٹ نے اسٹورمیںکرسمس ونڈو کا افتتاح کر دیا
جیو نیوز - پیرس....ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے پیرس کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ایک شاندار کرسمس ونڈو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ کے پیرس کے اسٹور میں کرسمس ونڈو کی نقاب کشائی کے موقع پر افسانوی کہانیوں پر مشتمل کٹھ پتلیوں کا کھیل بھی پیش کیا گیا۔
پیرس کے ڈپارٹمنٹل سٹورزکے درمیان کرسمس کے موقع پرگاہکوں اور خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے مقابلے ہوتے ہیں جن میں وہ کٹھ پتلیوں اور میکانکی آلات کے ساتھ جادوئی کھیل پیش کرتے ہیں اور بچے بڑے شوق سے کٹھ پتلیوں کے تماشے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔