تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 4:36

خانہ جنگی پر مبنی سنسنی سے بھرپورامریکن فلم’دی ہیٹ فْل ایٹ‘کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......خانہ جنگی کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور امریکن فلم دی ہیٹ فل ایٹ (The Hateful Eight)کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔

کوئنٹن ٹیرنٹینو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پہاڑوں پر پناہ لینے 8افراد کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سیمیول ایل جیکسن،کرٹ رسل،جینیفر جیسن،والٹن گوگنز،ڈیمیان بیچر،ٹِم روتھ اور مائیکل میڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رچرڈ گلیڈسٹین اور اسٹیسے شر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25دسمبر کو سینما گھرو ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.