تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:54

انوپم کھیر کی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 6ملین تک پہنچ گئی

جیو نیوز - ممبئی........بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیرکی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد6ملین تک پہنچ گئی ہے جس پر انوپم کھیر نے بے حد خوشی کا اظہاربھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی تعداد بڑھنے اور ان کی کامیابیوں کے سفر پر ساتھ دینے کے لئے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ انوپم کھیر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم '’’پریم رتن دھن پایوـ‘‘تھی جس نے دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.